بلاول بھٹو کی مشہد میں امام رضا کے مزار پر حاضری، ملکی سلامتی کے لیے دعا

Jun 15, 2022 | 22:16:PM
وزیرخارجہ، بلاول بھٹو، دورہ مشہر، امام رضا
کیپشن: بلاول بھٹو نے دورہ مشہد میں امام رضا کے مزار پر حاضری دی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے دورہ مشہد کے دوران امام رضا کے مزار پر حاضری دی، ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل یعقوب علی نظری نے کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے۔

وزیر خارجہ نے پرامن بقائے باہمی اور انسانیت کیلئے رحمت پر مبنی اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر خارجہ بلاول نے آستانہ قدس رضوی کے متولی حجت اللہ احمد ماروی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے اربعین کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے پاکستانی زائرین کیلئے انتظامات پر حجت اللہ احمد ماروی کا شکریہ ادا کیا اور ایران میں زائرین کے داخلے اور قیام کی سہولت کیلئے باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔