ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، خریدار پریشان

Jun 15, 2022 | 17:52:PM
ڈالر کی قدر، تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سونے کی قیمتوں، پر لگ گئے،
کیپشن: سونا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہو گیا۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 43 ہزار روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 470 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالرمہنگا ہوناسونے کی قیمت میں بھی اضافہ کی وجہ بن رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا کے بھاﺅ ایک دم اوپر چلے گئے ، عالمی بازار میں سونا 11 ڈالر مہنگاہوکر 1833 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ مزید کمزور: ڈالر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا