روپیہ مزید کمزور: ڈالر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

Jun 15, 2022 | 11:02:AM
ڈالر،روپیہ،انٹربینک،فاریکس ڈیلرز
کیپشن: گزشتہ روزڈالر 205.16 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 206 روپے پر پہنچ گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سستے تیل کی خریداری ،پاکستانی وفد روس پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، دو دن میں ڈالر کی قیمت تقریبا 3 روپے بڑھی تھی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے 35 پیسے تھی۔

 ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔