سستے تیل کی خریداری ،پاکستانی وفد روس پہنچ گیا

Jun 14, 2022 | 21:30:PM
روس سے سستے تیل کی خریداری، بی خبر
کیپشن: پٹرول پمپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سستے تیل کی تلاش کی مہم میں پاکستانی وفد روس پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی صنعت کاروں،تاجروں اورحکومتی نمائندوں کا وفدروس پہنچا ہے ، وفد سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک سمٹ میں شرکت کرے گا۔ اس اجلاس میں روسی صدر پوٹن بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کےمطابق یہ وفد پرائیویٹ پارٹیز کی سطح پرروس سے سستا تیل خریدنے کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان کئی بار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے امریکا نے ان کیخلاف سازش کرکے انہیں حکومت سے نکالا ۔روس جو دنیا بھر میں سستی گیس اور تیل فراہم کررہا ہے یورپ کے کئی ممالک روس سے سستی گیس خرید رہے ہیں ۔بھارت بھی روس سے تقریبا 30فیصد سستا تیل خرید رہا ہے جبکہ سری لنکا نے بھی حال ہی میں روس سے تیل کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستانی وفد بھی روس اس لئے گیا ہے کہ تاکہ وہ روس سے سستے تیل کے حوالے سے جائزہ لے سکے اور خریداری کا بندوبست کرسکے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کو پھر پر لگ گئے ،ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا