ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،اوگرانے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68 فیصد تک کمی کردی گئی ۔
اوگرا نےجولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.29 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی0.29 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوجبکہ سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی 0.20ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کو چینی کی درآمد کے آغاز پر ہی بڑا دھچکا
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت11.58ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یواورسوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت10.57ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی ہے۔