سانحہ سوات، تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع

Jul 15, 2025 | 10:26:AM
سانحہ سوات، تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سانحہ سوات کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے سے متعلق سماعت کے دوران 384 صفحات کی تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

رپورٹ میں سیلاب سے پہلے اور بعد میں کی گئی تیاریوں اور واقعے کے بعد حکومتی اقدامات اور معطل افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے 10 افسران اور ذمے دار افراد کے بیانات قلمبند کیے، سانحہ سوات کے 3 دن بعد وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعےکی تحقیقات میں محکموں کے افسران کو الگ الگ تفتیش کے لیے بلایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق سانحہ سوات سے قبل کیے گئے اقدامات اور نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بارش کی پیشگوئی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے اعلامیے بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں سے متعلق پیشگی آگاہی پیغامات کے ثبوت بھی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔