شیروں کے جھرمٹ میں اکیلی خاتون ۔۔۔ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے 

Jan 15, 2022 | 11:30:AM
خاتون ، بہادر
کیپشن: وائرل ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنگل میں شیروں کیساتھ کھیلتی اور شیروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکتی لڑکی کی ویڈیونے لوگوں کو حیران کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ماسک پہننے والے افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔۔ نئی تحقیق
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جنگل میں شیروں کے جھرمٹ کے پیچھے پیچھے چل رہی ہے اور شیروں کیساتھ اٹھکیلیاں کررہی ہے۔ چھ شیروں کے جھرمٹ میں اکیلی خاتون شیروں کیساتھ ایسا سلوک کررہی ہے جیسے وہ شیرجنگلی نہیں بلکہ اس کے پالتو ہوں ۔یہاں تک کہ وہ ایک شیرنی کی دم پکڑتی ہے اور شیرنی آرام کیساتھ آگے چل دیتی ہے ۔شیر عورت کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے چپ چاپ اپنی منزل کی طرف چلتے رہتے ہیں ۔


بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔لوگ عورت کی بہادری کو خوب سراہ رہے ہیں اور طرح طرح کے کمنٹس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا، "ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے آپ کی زندگی میں خطرہ بڑ جائے ہمیں جنگلی جانوروں کے اتنا قریب نہیں ہونا چاہئے ۔یک اور صارف نے تبصرہ کیا، "یہ ممکن نہیں، یہ حقیقی نہیں ہو سکتا۔"
یہ بھی پڑھیں:مارخور کا شکار ۔۔.امریکی شہری نے کتنے لاکھ ڈالر ادا کئے ؟ اہم خبر آگئی