ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

Feb 15, 2026 | 18:05:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے   20 اوورز میں 175  رنز بنائے اور ان کی 7 وکٹیں گریں۔ گرین شرٹس کو میچ جیت کر روایتی حریف سے پرانے حساب بے باک کرنے کے لئے  176 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔ بھارت کو  176 رنز تک محدود کرنے کے لئے پاکستانی باؤلرز نے آؤٹ سٹیڈنگ بالز پھینکیں لیکن  اس ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹ بیٹر اچھا پرفارم نہ کر پائے اور ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔   

 پاکستان کے مایہ ناز بیٹر پہلے 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  74 رنز بنا  سکے۔  ان کا درکار رن ریٹ   11.4 ہ و گیا تو بعد مین آنے والے بیٹرز زیادہ دباؤ مین آ گئے اور انہوں نے زیادہ غلطیاں کیں۔ پاکستان کے زیادہ بیتر اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی پہلی  3 وکٹیں وکٹ پہلے 2 اوورز میں میں گر گئیں۔ پہلے اوور میں اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 بالز کھیل کر اونچا شاٹ کھیلنے کے نتیجہ میں  لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔  176 رنز کے ہدف کے  تعاقب میں پاکستان نے پہلے اوور میں 1 رن بنایا۔ دوسرے اوور میں صائم ایوب نے پہلی بال پر  جسپریت بومرہ کو چھکا مارا، دوسری بال پر انہیں مشکوک اپیل پر ایل بی ڈبلیو کر دیا گیا۔ صائم ایوب کا سکور  6 رنز رہا۔ کیپٹن سلمان علی آغا  بومرہ کو 1  چوکا مارنے کے بعد  چار گیندوں سے چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے اوور میں ون ڈاؤن آنے والے  بابر اعظم نے    4 رنز بنائے ہیں اور ان کے ساتھ عثمان خان وکٹ پر ہیں۔

 پاور پلے کے چھ اوور

پاکستان نے دو اوورز میں تین بیٹرز سے محروم ہونے کے بعد  چوتھے بیٹر  بابر اعظم کو  5 ویں اوور میں کھو دیا۔ پاور پلے کے چھ اوور پاکستانی بیٹرز نے دباؤ میں کھیلے اور چھٹے اوور کے اختتام پر  38 رنز ہی بنا پائے۔

پاور پلے کے بعد؛ دس اوورز میں 71 رنز

بابر اعظم کے کلین بولڈ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن بے چارگی کا شکار  دکھائی دی۔  بابر اعظم کی جگہ شاداب خان وکٹ پر آئے۔ انہوں نے عثمان کے ساتھ مل کر صورتحال کو سنبھالنا شروع کیا۔ 

آٹھ اوورز کے خاتمہ پر دونوں مجموعہ کو  57 رنز تک لانے میں کامیاب ہوئے۔  

نویں اوور میں اکسر پٹریل کی بال پر  عثمان خان کا اونچا شاٹ لانگ آن  باؤنڈری پر کیچ ہوتے ہوتے رہ گیا اور انہیں چار رنز مل گئے۔ اس اوور میں انہوں نے دو چوکے مارے اور ایک سنگل لی اور مجموعہ 66 ہو گیا۔

دسویں اوور میں پاکستان نے 71 رنز بنائے اور  11 ویں اوور میں ایک اور وکٹ گنوا دی۔ اکسر پٹیل کی بال پر عثمان خان بیٹ ہوئے اور سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کے جسپریت بمرہ، اکسر پٹیل ،ردیک پانڈیا اور  ورون چکرورتی نے دو دو وکٹیں لیں لیکن پاکستان کی بیڑنگ لائن کو توڑنے میں اہم کردار بمرہ کا رہا جن کے ایک ہی اوور میں پاکستان نے  دو قیمتی وکٹیں کھو دیں۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کے سب سے کامیاب بیٹر ایشان رہے۔ انہوں نے 40  گیندوں سے 77 رنز بنائے۔ کیپٹن سوریا نے  29  گیندوں سے 32 رنز بنائے۔

شیوم دوبے نے  17 گیندوں سے  27 رنز بنائے۔  دوبے کو صائم نے پہلی ہی بال پر تقریباً آؤٹ کر دیا تھا لیکن ری ویو مین وہ بچ گئے۔ 

تلک ورما نے  24 گیندوں سے 25  رنز بنائے۔

رنکو سنگھ 4  گیندوں سے 11 رنز بنا کر  سب سے بڑا سٹرائیک ریٹ حاصل کر گئے۔ 

ابھیشیک شرما اور اکسر پٹیل زیرو پر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے پانسہ پلٹا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آج کولمبو میں گرین شرٹس نے  روایتی حریف کے  طاقت ور سمجھی جانے والی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ پندرھویں اوور میں صائم ایوب نے دو وکٹیں اڑا دیں۔ اس اوور کی دوسری بال پر  انہوں نے تلک ورما کو ایل بی ڈبلیو کیا۔  تیسری بال پر انہوں نے ردیک پانڈیا کو آؤٹ کیا اور اسی اوور کی چوتھی بال پر  صائم نے  تیسرے بیٹر   شیوم دوبے کو بھی تقریباً آؤٹ کر دیا۔  ری ویو میں دوبے کے اس آؤٹ کو ناٹ آؤٹ قرار دے  دیا گیا۔ اس طرح صائم ایوب کی  ہیٹ ٹرک ہوتے ہوتے رہ گئی۔   15 ویں اوور میں بھارت کا مجموعہ  126  رنز ہے اور چار وکٹیں گر چکی ہیں۔  

پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی اور  14 اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ صرف  125 رنز تھا۔  15 ویں اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہو سکا۔

کولمبو میں گرین شرٹس اور روایتی حریف کے میچ میں پاکستان کے خفیہ ہتھیار عثمان طارق نے فینز کی توقع کے مطابق  بیٹرز کی سِٹی گم کر دی۔ محمد نواز نے بھی رنز روکنے میں اچھا کردار ادا کیا۔

عثمان طارق کے دو اوورز میں   روایتی حریف سخت کوشش کر کے صرف  16 رنز بنا سکے۔ ان کے پہلے اوور میں  ایک چوکا سوریا کمار نے مارا، تین ڈوٹ بالز ہوئیں اور ایک سنگل رن بن سکا۔ دوسرے اوور میں عثمان طارق کو کوئی باؤنڈری نہیں لگ سکی تاہم تین رنز، ڈبل رنز اور تی نسنگلز کے ساتھ ایک وائیڈ بال نے کافی رنز بنوا دیئے۔

محمد نواز کو دو اوورز میں صرف  14 رنز پڑے۔ 14 ویں اوور میں نواز نے پہلی تین بالز میں سے  دو بالز  ڈوٹ کیں، ایک پر دو رنز دیئے لیکن چوتھی بال پر مس فیلڈنگ کے سبب چوکا ہو گیا۔ 

پہلے  دس اوورز میں بھارت کو صرف  92 رنز بنانے کا موقع ملا۔

گرین شرٹس نے  بھارت کی دو وکٹیں گرا دی ہیں۔ ایشان کشن کے آؤٹ ہوتے ہی رن ریٹ میں ڈرامائی کمی آئی۔ ایشان کی وکٹ صائم ایوب نے گرائی۔ 

 کولمبو میں  پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں گرین شرٹ صائم ایوب نے 9 ویں اوور میں روایتی حریف کے سب سے بڑے بیٹ ایشان کو کلین بولڈ کر دیا۔ اس وقت بھارت کا مجموعی 88 رنز ہے۔ ان میں سے 77 رنز صرف ایشان نے بنائئے۔

بھارت کی ٹیم پاور پلے کے  6  اوورز میں  صرف  52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بھارت کی ایک قیمتی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی۔ 6 اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ  52 ہے۔ ان میں  42 رنز ایشان کشن کے ہیں اور  10 رنز تلک ورما کے ہیں۔ 

پاور پلے میں بھارت کے صرف 52 رنز

کولمبو  کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں گرین شرٹس  سلمان علی آغا نے پہلے اوور میں  روایتی حریف بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کو کیچ آؤٹ کر دیا۔ شرما کا کیچ شاہن آفریدی نے لیا۔ پہلے اوور میں بھارت کے بیٹر  صرف ایک رن بنانے مین کامیاب ہوئے، چار بالز ڈوٹ رہیں۔

دوسرے اوور مین شاہین آفریدی کو  ایک چھکا اور دو چوکے پڑے اور بھارت کا مجموعہ  16 رنز ہو گیا۔ تیسرے اوور میں  سلمان علی آغا کو  ای کچوکا، ایک ڈبل اور تین سنگل پڑے،  بھارت کا مجموعہ تین اوورز میں  25 رنز ہو گیا۔

چوتھے اوور میں  کیپٹن نے بال صائم ایوب کو دی۔ صائم کو  ایک چوکا پڑا اور انہوں نے 4 ڈوٹ بالز کیں اور ایک سنگل رن کھایا۔ 4 اوورز کے خاتمہ پر بھارت کا رن ریٹ مزید گر کر  ساڑھے 7 رہ گیا اور ان کے  30 رنز بنے۔ 

کیپٹن نے پانچواں اوور کرنے کے لئے بال ابرار احمد کو دی۔ ابرار کو پہلی بال پر ایشان سے چھکا پڑ گیا لیکن اس کے بعد  ابرار نے بال ڈوٹ کیں۔  چوتھی بال پر پھر چوکا پڑ گیا۔ آخری بال ڈوٹ ہوئی۔   پانچ اوورز کے اختتام پر بھارت کا مجموعہ 41  رنز ہو گیا۔

پاور پلے کا آخری اوور  صائم ایوب کو ملا۔ صائم نے  تیسری بال پر ایشان کا کیچ نکلوا لیا لیکن شاہین آفریدی یہ کیچ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس اوور میں صائم ایوب کو دو چوکے پڑے، انہوں نے  ایک ڈوٹ بال کی اور تین سنگل رن کھائے۔

کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آج پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی آج بھی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے بغیر  آمنے سامنے ہیں۔

پاور پلے کے بعد

ساتویں اوور میں ابرار احمد کو تین چوکے پڑ گئے۔  یہ تینوں چوکے ایشان نے مارے اور ان کی ففٹی مکمل ہو گئی۔

میچ کا  آٹھواں اوور گرین شرٹس کو قدرے مہنگا پڑا۔  اس اوور میں شاداب خان کو  17 رنز پڑ گئے۔ یہ ان کا آج پہلا اوور تھا۔ اس سے پہلے شاہین آفریدی کو اپنے اوور میں  15 رنز پڑے تھے۔ شاداب کو  ایشان سے ایک چھکا، ایک چوکا، تین ڈبل رن پڑے اور ایک سنگل رن بھی بنا۔آٹھ اوورز کے اختتام پر  بھارت کا مجموعہ  82  ہو گیا اور رن ریٹ بڑھ کر 10.3 ہو گیا۔ پاور پلے کے اختتام پر بھارت کا رن ریٹ 8.5 تھا۔ یہ بھارت کا اب تک ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے  میچوں میں پاور پلے میں سب سے کم رن ریٹ تھا۔

9ویں اوور میں صائم ایوب نے  ایشان کو کلین بولڈ  آؤٹ کر دیا۔

ایشان کشن نے آج  40 گیندوں سے  77 رنز بنائے۔

انیسویں اوور میں عثمان طارق نے  بھارت کی  5 ویں وکٹ گرائی اور انہیں  6 رنز پڑے۔

  20 ویں ڈیتھ اوور میں گرین شرٹ  شاہین آفریدی کو  2  چوکے پڑے، 1 چھکا پڑا لیکن وہ  بھارت کی  2 وکٹیں بھی اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔ ان مین سے ایک رن آؤٹ تھا۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

گرین شرٹس کے آج سب سے کامیاب باؤلر  صائم ایوب رہے۔ انہوں نے  4  اوورز مین 25 رنز دے کر  3 وکٹیں لیں۔

سب سے اکنامک باؤلر سلمان علی آگا اور عثمان طارق رہے۔ سلمان آغا کو دو اوورز میں  10 رنز دے کر 1 وکٹ ملی۔

عثمان طارق کو  4 اوورز میں  24 رنز پڑے اور  1 وکٹ ملی۔

شاہین آفریدی سب سے مہنگے باؤلر رہے۔ ان کو  2  اوورز میں 31 رنز پڑے اور آخری اوور میں ایک وکٹ مل سکی۔

 

ٹاس جیت کر باؤلرز کا جادو جگانے کی آپشن لے لی

ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے جیت لیا ہے۔

 سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر  انڈیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ آغا  جی نے خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان علی آغا نے ٹاس کے فوراً بعد بھارت کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی گزشتہ  گروپ میچ جیتنے والی سائیڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

میچ کے آغاز سے پہلے سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ 

پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے بھارت کے بیٹر وکٹ پر آ  گئے تھے

سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی شامل ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان سے گئے ہوئے کئی مہمان بھی جن میں وفاقی وزیر سالک  حسین بھی شامل ہیں۔