آئی ایم ایف کی شرائط ،کابینہ نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Feb 15, 2024 | 19:05:PM
آئی ایم ایف کی شرائط ،کابینہ نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
کیپشن: گھریلو گیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمدکرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے گزشتہ روز کے فیصلے کی توثیق کردی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافہ گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے مطابق ہوگا،گھریلو،کمرشل،فرٹیلائزرز،سی این جی سیکٹر کیلئے گیس مہنگی ہوگی، 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس67 فیصدتک مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ مانگا گیا تھا ،گیس کی قیمتوں میں ایک سال میں تیسری بار اضافہ بنے گا۔
نگران حکومت نے اپنے دور میں گیس کی قیمتوں میں دوسری بار اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت نے آئی ایم ایف کو 15 فروری تک گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی