محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Feb 15, 2024 | 18:53:PM
محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعد علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد تاہم شام /رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گردونواح میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور شام/رات کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم نارووال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ شام رات کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 88 خوشاب میں دوبارہ پولنگ پہلا نتیجہ موصول،