پالتو جانور کے کاٹنے پر ذمہ دار کون؟۔ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Feb 15, 2022 | 16:55:PM
پالتوجانور کے کاٹنےپر ذمہ دار کون
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پالتو کتے کے کاٹنے پر مالک لاپرواہی کا فائدہ نہیں لے سکتا، مخالفین کو زخمی کروانے والے ملزم کی ضمانت خارج، پالتو شکاری کتے کے کاٹنے پر مالک ذمہ دار ہو گا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ  نے نیا قانونی اصول وضع کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے اپنی نوعیت کے منفرد کیس پر 6 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، ہائیکورٹ نے قصور میں پالتو شکاری کتے سے مخالفین کو زخمی کروانے والے ملزم محمد عظیم کی عبوری ضمانت خارج کی ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزم کی مدعی مقدمہ سے سابق دشمنی چل رہی، کیس میں ملزم پر اپنے شکاری کتے سے مدعی کو ٹخنے پر کٹوانے کا الزام ہے۔ 2 گواہوں کے بیانات بھی وقوعہ کو حادثہ قرار نہیں دے رہے، طبی شواہد بھی ملزم کیخلاف الزام سے مطابقت رکھتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: محبت ہو تو ایسی۔اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ۔دل کوچھو لینے والی ویڈیو

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ملزم کی ضمانت کے فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر صرف شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔تحریری فیصلے میں امریکی عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ مخالف فریق پر ذہنی و جسمانی دہشت کیلئے جانوروں کا استعمال بطور ہتھیار کیا جا سکتا ہے، عدالت میں زیر سماعت کیس بھی جانور کا بطور ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق ہی ہے۔

امریکی عدالت نے کتے کے ذریعے حملہ کروانے کو ایک جان لیوا ہتھیار قرار دیا۔

عدالتی فیصلے میں جانوروں کی فوجداری قانون میں اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوجداری نظام انصاف اور مباحثوں میں جانور اہم مقام رکھتے ہیں، ایک وقت تھا جب جانوروں کیخلاف کیس چلتے تھے اور انہیں سزائیں بھی دی جاتی تھیں۔ قرون وسطی میں 1280ء سے 1750ء تک انسانوں کو زخمی کرنے پر جانوروں کو سزائیں دی جاتی رہیں۔عدالت کے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: طلبا کی سکولوں میں حاضری کے حوالے سے اہم خبر