پی ایس ایل 6،پانچ مزید غیرملکی کرکٹرز پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے

Feb 15, 2021 | 19:16:PM
پی ایس ایل 6،پانچ مزید غیرملکی کرکٹرز پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پانچ مزید غیر ملکی کرکٹرز حصہ بن گئے،پانچوں کرکٹرز کا انتخاب ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کے ذریعے کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، پانچ مزید غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بنے گئے ۔ایک امریکی کھلاڑی علی خان بھی پی ایس ایل سے منسلک ہو گئے ،علی خان اور آسڑیلوی سپنر فواداحمد اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ بن گئے ،کرس جارڈن کی جگہ آئرلینڈکے پال سٹرلنگ اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ بن گئے۔
فاف ڈپلیسی لیگ کے چند میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہو گئے ،ڈپلیسی چند میچز میں کرس گیل کی جگہ لیگ کاحصہ بنیں گے،ٹام کیڈمور کو پشاور زلمی نے منتخب کرلیاہے،کیڈمورلیونگ سٹون کوجگہ پشاور زلمی کاحصہ ہوں گے ۔