شہر اقتدار میں معصوم بچوں سے منشیات فروخت کروانے کا انکشاف ، پولیس بھی ملوث نکلی

Aug 15, 2023 | 16:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں منشیات فروشوں نے منشیات کی سپلائی کے لئے کم عمر  بچوں کے سکواڈ تشکیل دے دیئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق 24 نیوز  نے سٹنگ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کا بڑا جال بے نقاب کر دیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں منشیات فروشوں نے منشیات کی سپلائی کے لئے کم عمر  بچوں کے سکواڈ تشکیل دے دیئے، چھوٹے بچے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچ کر کامیابی سے منشیات سپلائی کرنے لگے ،بچوں کی گرفتاری پر بے ضرور دفعات لگنے سے گینگ کامیابی سے چلنے لگا ،گینگ کا سربراہ قتل اقدام قتل منشیات فروشی کی دفعات میں نامزد  لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ 

یہ بھی پڑھیں:برازیلین فٹبالر نیمار کا سعودی فٹبال کلب الہلال سے معاہدہ ہوگیا

 کامران نامی ملزم  10 سال سے تھانہ کھنہ کے علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ،24 نیوز نے ملزم  کے پاس منشیات کی بھاری مقدار میں موجود گی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی، ملزم پر اسلام آباد راولپنڈی میں سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں،پولیس کی ملی بھگت اور ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزم رہا ہو جاتا ہے،پولیس کی منشیات فروش سے بھتہ لینے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ،منشیات خریدنے والے آزادانہ منشیات فروش کے گھر آتے جاتے دکھائی دیتے ہیں ،ملزم تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی مدد سے منشیات فروشی کر رہا ہے۔