وزیراعلیٰ پنجاب کا معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاﺅنس بڑھانے کا اعلان 

Aug 15, 2022 | 18:49:PM
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، معذور ملازمین، کنوینس الائونس بڑھانے کا اعلان،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام اداروں میں معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاﺅنس بڑھانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفدنے ملاقات کی، معذور افراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے تمام سائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتیں بھی زمین پر آگریں
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں میں معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاﺅنس بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاﺅنس دے گی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذور افراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 664 خالی آسامیوں پر معذور افراد کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر