ایران سے مذاکرات جاری، ٹرمپ چاہتے ہیں چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو:جے ڈی وینس

Apr 15, 2026 | 08:09:AM
 ایران سے مذاکرات جاری، ٹرمپ چاہتے ہیں چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو:جے ڈی وینس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، جنگ بندی قائم ہے۔

یونیورسٹی آف جارجیا میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس  نے  تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کےدرمیان بہت عدم اعتماد ہے، ایک رات میں یہ دور نہیں ہوسکتا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں، اس پر بہتر محسوس کرتا ہوں،49 برس میں اس اعلیٰ سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے۔

نائب امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے جامع معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو،صدر چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جانتے تھے کہ صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا۔پاکستان میں کہا کہ بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی۔