ترک فٹبالر ز کی میچ روک کر گرائونڈ میں افطار ی، ویڈیو وائرل 

Apr 15, 2021 | 22:14:PM
ترک فٹبالر ز کی میچ روک کر گرائونڈ میں افطار ی، ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکی میں فٹبال میچ کے دوران ترک ٹیم نے میچ کے دوران گرائونڈ میں افطار کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
 تفصیلات کے مطا بق انقرہ میں ترک فٹبال ٹیم نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور میچ کے دوران جیسے ہی مغرب کی اذانیں ہوئیں کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کر لیا اور میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔
سوشل پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پی کر کیلے سمیت کچھ پھل بھی کھائے۔ روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی خوفناک ریس میں وین ڈیزل اور جان سینا آمنے سامنے، جان کی بازی لگ گئی