مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری ، بجلی سستی کرنے کا فیصلہ

Oct 14, 2022 | 13:13:PM
مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری ، بجلی سستی کرنے کا فیصلہ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیپرا  نےکے الیکٹرک کے اگست کے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4روپے 89 پیسے   فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 21  پیسے   فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 29 ستمبر  2022  کو   ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اس سے قبل جولائی کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے77 پیسے کم چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات ،بڑا انکشاف

واضح رہے کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز  پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا