آئندہ وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا: عطا تارڑ

Nov 14, 2023 | 17:09:PM
آئندہ وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا: عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا۔

عطا تارڑ کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وزیراعظم رائے ونڈ سے ہو گا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل 2022 میں ختم ہو گیا تھا، پی پی پی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا مقصد ادارہ ایک شخص کی حمایت میں کھڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان کو بڑا ریلیف مل گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں ادارے کے سربراہ نے کہا ہم نیوٹرل ہو گئے ہیں، ہمارا  مطالبہ تو ختم ہو گیا ہم یہی چاہتے تو ادارے نیوٹرل ہو جائیں، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان والا تجربہ ناکام ہو گیا، ہم نے ملک کو بحران سے نکالا، ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا، ہم  ترقی کے ایجنڈے کو ہی اگے لے کر چلیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے اتنے اختلافات نہیں وہ پارٹی چھوڑیں یا نئی پارٹی بنائیں، شاہد خاقان عباسی کہ چکے ہیں وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔