نیب کیسز :عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع 

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت اور جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

Nov 14, 2023 | 12:59:PM
 نیب کیسز :عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ‏احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرے گی،وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کو گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے،احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے،عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت پیش کرناضروری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے، سائفر کیس میں ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔