او لیول سٹوڈنتس کےلئے کتاب "دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان" پر پابندی عائد کر دی گئی

May 14, 2026 | 22:47:PM
 او لیول سٹوڈنتس کےلئے کتاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی دارالحکومت میں او لیول کی کتاب "دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان" پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آئی سی ٹی پیرا  نے تمام  تعلیمی اداروں کو  دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان کو  اپنے  سلیبس سے   نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کے تمام سکولوں کو لائبریریوں اور کلاس رومز سے اس کتاب ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  یہ کتاب جس مین ممنوعہ مواد شامل تھا، صرف پرائیویٹ سکولوں میں او لیول کے سٹوڈنٹس کو پڑھائی جا رہی تھی۔

وفاقی حکومت کے متعلقہ افدارہ نے وحضاحت کی ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے این او سی کے بغیر کوئی بھی کتاب نصاب میں شامل نہیں کر  سکتے۔

ادارہ  آئی سی ٹی پیرا  نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں  ممنوعہ قرار دی گئی اس کتاب کو ہٹانے کے عمل کو یقینی بنائے کے لئے  انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔  اانتظامیہ  نے کتابوں کے سٹورز سے بھی اس کتاب کو ہٹانے اور اس کی فروخت بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ این او سی کے بغیر تعلیمی نصاب کی کتب کی فروخت ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹھائیسویں آئینی ترمیم سے صوبوں کے اختیارات واپس لئے جائیں گے، بابر اعوان بھی بول پڑے