کسٹمز نے سرکاری گاڑی نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کر لی: شرجیل میمن

Mar 14, 2026 | 13:20:PM
کسٹمز نے سرکاری گاڑی نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کر لی: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئیں لیکن اس کے باوجود سرکاری گاڑی ضبط کر لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے، گاڑی کو کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدا گیا تھا۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمے کیساتھ اس طرح کی نااہلی اور ناقابلِ قبول رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

 پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔

مزید پڑھیں:ایران کسی صورت مسلم ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کرے:رانا ثناءاللہ