سید نورکا اینکر زوہیب سلیم بٹ کو  اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان

Mar 14, 2026 | 12:11:PM
 سید نورکا اینکر زوہیب سلیم بٹ کو  اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹی نیوزنیٹ ورک کے اینکر زوہیب سلیم بٹ کو شو مین آف لالی ووڈ سید نور نے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ زوہیب سلیم بٹ جیسی جسمانی ساخت اور شکل وصورت کا مرد اس وقت فلم انڈسٹری میں کوئی نہیں ہے۔
سیدنورنے کہاکہ میں زوہیب بٹ کو اسلم چوہدری کے رول میں کاسٹ کروں گا، اس کے علاوہ ایک اور فلم میں بھی زوہیب بٹ کا رول لکھا ہے اورانہیں اپنی فلم میں سوفیصدکاسٹ کروں گا۔


واضح رہے کہ زوہیب سلیم نے کچھ عرصہ قبل لاہور میں ہونےو الے ہم برائیڈل کیٹیورویک میں معروف ڈیزائنرعلی ذیشان کے لئے بطور شوسٹارریمپ پر واک بھی کی تھی،ان کی ریمپ پر دبنگ انٹری کوبہت پسندکیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی،تصاویروائرل
زوہیب سلیم بٹ نے برائیڈل کیٹیور ویک 2025 کے 23ویں ایڈیشن کے تیسرے اور آخری  روز شومین آف پاکستانی فیشن انڈسٹری علی ذیشان تھیٹراسٹوڈیوکاخوب صورت جوڑاپہن کرریمپ پر واک کی تھی۔