پاک سرزمین پارٹی کا ایک بار پھر انتخابی دنگل میں کودنے کا فیصلہ

Mar 14, 2021 | 00:16:AM
پاک سرزمین پارٹی کا ایک بار پھر انتخابی دنگل میں کودنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک سر زمین پارٹی نے ایک بار پھر انتخابی دنگل میں کودنے کا فیصلہ کرتے ہوئے این اے 249 سے ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ایس پی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے ۔پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، مرکزی شعبہ جات، ڈسٹرکٹ، ٹائون اور یوسی کمیٹیوں کا اہم اجلاس پاکستان ہائوس میں منعقد ہوا جس میں پاک  سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا کریگی۔