انٹر اور میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری  کر دی گئی

Jun 14, 2021 | 15:09:PM
انٹر اور میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری  کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بچے تیاری کر لیں اور ہو جائیں تیار،تعلیمی بورڈ نے دہم اور بارہویں کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا شیڈول تیار کرلیا، بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔  دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا،  گیارہویں کے امتحان 12 اگست اور نہم کے 28 اگست شروع ہوں گے،  نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے 75 دنوں بعد کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کوسائیکالوجی کا ہوگا، 12 کو کیمسٹری، 13 کو سوکس ،14 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔15جولائی کو پنجابی ، 16 کو سوکس اور17 اسلامیات کا پیپر ہوگا، 19 جولائی اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور حساب کا پیپر ہوگا۔

میٹرک کا پہلا پیپر 29 جولائی کو عربی کا ہوگا، 30 جولائی کو کیمسٹری،31 کو سوکس کا پیپر ہوگا۔ 2اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو حساب کا پیپر ہوگا، 9 اگست کو آخری پیپر حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔ڈیٹ شیٹ کا حتمی فیصلہ پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں انٹرمیڈیٹ امتحانات۔۔طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔