آٹے کا بحران سنگین، فی من قیمت 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی

Jul 14, 2023 | 16:59:PM
آٹے کا بحران سنگین، فی قیمت 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امین ڈیپلائی) عمرکوٹ میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا اور سرکاری گودام سے کوٹہ سسٹم کے تحت ملنے والی گندم ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ مارکیٹ میں آٹا سرکاری نرخ 48 سو روپے سے بڑھ کر 6 ہزار روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک ضلع عمرکوٹ سرکاری سطح پر گندم کی ڈیڑھ لاکھ بوریوں کی خرید کا ہدف پورا نہیں کر پایا اور رواں سیزن صرف 50 ہزار بوریاں خریدی گئیں جس وجہ سے عمر کوٹ میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے اور سرکاری طور پر گندم سانگھڑ سے منگوائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 21 اشیامہنگی ،11میں کمی ہوئی، مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

عمرکوٹ میں 48 سو روپے فی من سرکاری نرخ ملنے والا آٹا اب 57 سو سے 6 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اس صورتحال میں زندگی کی یہ بنیادی ضرورت پوری کرنا بھی شہریوں کیلئے محال ہے۔