سپریم کورٹ کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کاصدر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ

Jul 14, 2022 | 18:14:PM
ڈپٹی سپیکر، رولنگ کیخلاف ازخودنوٹس، تفصیلی فیصلہ، پیپلزپارٹی، صدر عارف علوی، استعفے کا مطالبہ،
کیپشن: عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخودنوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
پی پی رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کاحکم کالعدم ہونے پرعارف علوی کاصدر رہنے کا جوازنہیں بنتا، سپریم کورٹ از خود نوٹس فیصلے کے تحت آئین شکن عمران خان نااہل ہو جائے گا ، عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کا نفاذبھی ہوگا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی کا بول بالا ہوا ہے ، عدالتی فیصلے میں عمران خان کے جھوٹا ثابت ہونے پر آرٹیکل 6کا نفاذ یقینی ہے،ان کا کہناتھا کہ سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کی حلف سے روگردانی آئین شکنی کے مترادف قرار دی گئی ہے ، اسد قیصر ،قاسم سوری آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ،نیئر بخاری کا کہناتھا کہ عمران خان کا بیرونی سازش کابیانیہ بھی جھوٹ کا پلندہ قرار پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دعا زہرا کے والد نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا