اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ایوان صدر پہنچ گئے

Feb 14, 2023 | 13:18:PM
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ایوان صدر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ملکی سیاسی صورتحال کا معاملہ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ایوان صدر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہم ملاقات ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  صدر مملکت عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی  ملاقات کی اور منی بجٹ  آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے  پرگفتگو کی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں اسحاق ڈار  نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں صدر مملکت کو  آگاہ کیا اور  آئی ایم ایف کے مطالبات سے متعلق بھی گفتگو کی۔ملاقات میں حکومت کی طرف سے منی بجٹ  آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ منی بجٹ تجاویز  آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظورکیے جانےکا امکان ہے۔