’ارے واہ تم کمال لگ رہی ہو‘۔۔سلمان خان کی کس اداکارہ کیلئے اتنی تعریف۔۔؟

Dec 14, 2021 | 21:23:PM
،سلمان خان، بالی ووڈ تعریف
کیپشن: سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے فلم آریہ 2 کے لئےاداکارہ سشمیتا سین کی تعریف کے پل باندھ دیئے۔

بھارتی کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین ان دنوں ویب سیریز آریہ کے دوسرے سیزن کے حوالے سے کافی مقبول ہیں۔ اداکار سلمان خان نے سشمیتا سین اور ان کی ویب سیریز آریہ 2 کی تعریف کی ہے۔ سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہورڈنگ کی تصویر شیئر کی ہے اس ہورڈنگ پر سشمیتا سین کی ویب سیریز آریہ 2 کا پوسٹر نظر آ رہا ہے، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ  ’ارے واہ سُش تم کمال لگ رہی ہو۔ بہترین لگ رہی ہو۔ آپ کے لئے بہت خوش ہوں‘۔
واضح رہے کہ ویب سیریز آریہ 2 او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر 10 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ آریہ 2 کی کہانی بھارتی ریاست راجستھان کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سے ممبئی ۔۔آج 97ویں سالگرہ ۔۔تھپڑ  کھائے۔۔بہترین اداکار اور فلمساز کیسے بنے۔۔؟