وسیم اکرم کا کراچی والوں کی میچ میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار 

Dec 14, 2021 | 19:08:PM
وسیم اکرم کا کراچی والوں کی میچ میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار 
کیپشن: وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:20دسمبرسے 15جنوری تک تعلیمی ادارے بند۔۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز مں عدم دلچسپی پر کہا کہ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سٹیڈیم خالی دیکھ کر ناقابلِ یقین حد تک افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گزشتہ ماہ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود اسٹیڈیم خالی دیکھنا شدید دکھ کی بات ہے۔ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ مجھے پورا یقین ہے اور میں جانتا ہوں کہ عوام کہاں ہیں لیکن میں آپ سے سننا چاہتا ہوں! بتائیں شائقینِ کرکٹ کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کر کٹ ٹیم میں پھوٹ ۔۔بڑی خبر