منی بجٹ ۔۔ 350 ارب کےنئےٹیکس لگانے کا منصوبہ۔مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

Dec 14, 2021 | 16:54:PM
منی بجٹ ، کایبنہ میں
کیپشن: منی بجٹ تیارکرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ اجلاس  میں منی بجٹ پیش کیا جائیگا ۔جبکہ ترمیمی فنانس بل میں ٹیکس استثنٰی ختم کیے جانے کاامکان جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق۔۔250نئے کیسز ریکا رڈ

ذرائع کے مطابق بل میں 50ارب روپے کے ٹیکس استثنٰی کے خاتمے کا امکان  ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا اہداف 271 ارب روپے کا اضافہ کیا جائیگا۔پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہرماہ 4 روپے اضافہ کیا جائیگا۔لیوی ماہانہ 4روپے اضافے سے 30روپے تک لےجانےکاحدف  ہے ۔ترقیاتی بجٹ میں200ارب روپے کی کمی کی تجاویز بھی سامنے آرہی ہیں۔موبائل فون، اسٹیشنری اورپیک فوڈ پرٹیکس چھوٹ ختم ،بجلی کے بل میں بھی اضافے کی تجویز  بھی دی گئی ہے ۔منی بجٹ میں350 ارب کےنئےٹیکس لگیں گے۔800 سی سی سےبڑی گاڑیوں پرٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویزجبکہ لگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔منی بجٹ میں کاسمیٹکس کے سامان پرڈیوٹی بڑھانے ،ڈبوں میں پیک کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پرپابندی کی تجویزسامنے آرہی ہے جبکہ غیر ملکی ڈراموں کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائیگا

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ۔۔لانس نائیک شہید