پاک ایران سرحد پر چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ۔۔لانس نائیک شہید

Dec 14, 2021 | 11:40:AM
آئی ایس پی آر، پاک ایران سرحد
کیپشن: پاک فوج کے اہلکار ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک، ایران سرحد پر بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد وں نے حملہ کیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور دہشت گرد فرار ہوگئے مگر انہیں بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے۔سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ دشمن ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے درپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔۔ ترجمان دفتر خارجہ