ابو ظہبی میں عوا م کو مفت کورونا ویکسین دینے کا عمل شر وع

Dec 14, 2020 | 22:23:PM
ابو ظہبی میں عوا م کو مفت کورونا ویکسین دینے کا عمل شر وع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یو اے ای میں کورونا ویکسینیشن پروگرام شروع ہوگیا،عوام کو ویکسین دی جارہی ہے۔ دارالحکومت ابوظہبی میں یہ ویکسین عوام کو مفت دی جائے گی۔ عوام کو چینی ویکسین دینے کیلئے دارالحکومت کے 45 اسپتال اور کلینکس میں انتظام کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق عوام ابوظہبی ہیلتھ سروسز کی ہاٹ لائن پر ویکسین لگوانے کیلئے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں جبکہ چینی ویکسین سائنوفارم کی 21 روز میں 2 ڈوز دی جائیں گی۔ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے چین کی کورونا ویکسین کے عوامی استعمال کی منظوری دی تھی اور یہ منظوری ٹرائلز کے بعد ہوئی تھی۔کورونا ویکسین لگوانے کا عمل محض 15 منٹ کا ہے جہاں شہریوں کی ضروری طبی معلومات لیکر ویکسین دی جارہی ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کیلئے پہنچی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا متاثرین کی ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے جبکہ اموات 618 ہیں۔