خواتین، نوجوانوں، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز، جدت لانے والوں کو مواقع فراہم کرنا روشن مستقبل کی بنیاد ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خواتین، نوجوانوں، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز، جدت لانے والوں اور کاروباری اداروں کو ہنر اور مواقع فراہم کرنا پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر اپنے بیان مین کہی۔
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے کہا، میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج ہم اپنے بزرگوں کی بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور مضبوط، خوشحال اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے پاکستان کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
اورنگ زیب نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پاکستان آج نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ معاشی استحکام میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اصلاحات پالیسی سے عملدرآمد کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ مالی اور بیرونی شعبے کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ معیشت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آزادی ایک ذمہ داری ہے جسے ہر نسل کو آگے بڑھانا ہے,صدر آصف علی زرداری
یہ بھی پڑھیئے: عوام کا اتحاد اور عزم پاکستان کی طاقت ہے، مسلح افواج کی قیادت کا یوم آزادی پر قوم کیلئے پیغام
محمد اورنگزیب نے کہا کہ استحکام اب ہماری بنیاد ہے۔ اب ہم ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہماری توجہ معاشی ترقی کو تیز کرنے، سرمایہ کاری لانے، برآمدات بڑھانے، روزگار پیدا کرنے اور اپنے لوگوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر ہے۔ اس سفر کا مرکز ہمارے لوگ ہیں—جو ہماری سب سے بڑی طاقت اور سب سے اہم سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں، خواتین، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز، جدت لانے والوں اور کاروباری اداروں کو ہنر اور مواقع فراہم کرنا پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد واضح ہے: استحکام کو ترقی میں، اصلاحات کو مواقع میں، اور معاشی پیش رفت کو عوام کی بہتر زندگی میں بدلنا ہے۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن سمت واضح ہے۔ تسلسل، مشترکہ کوشش اور پاکستان کی صلاحیت پر یقین کے ساتھ ہم آج کی پیش رفت کو کل کی خوشحالی میں بدل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے یوم آزادی پر خوبصورت نغمہ ریلیز کر کے شہریوں کو حیران کر دیا