پرویز الہیٰ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Apr 14, 2023 | 10:27:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور گرفتاری سے بھی روک دیا۔

دوران سماعت فاضل جج نے مسکراتے ہوئے پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کے سابق سیکریٹری محمد خان بھٹی کی طرز پر اپنی عدالت کے سیکرٹری کو بھی 22 واں گریڈ دلانے کی خواہش کا اظہار کر دیا اس پر عدالت میں قہقے لگے مگر پرویز الٰہی خاموش رہے۔

پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن  کے مقدمے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  اینٹی کرپشن کورٹ پہنچے تھے، سابق وزیر اعلی  پرویز الٰہی  نے ضمانت کیلیئے اینٹی کرپشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، سابق وزیر اعلیٰ نے امجد پرویز  ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، پرویز الٰہی پر ایل ڈبلیو ایم سی کے غیر ملکی ترکش معاہدے میں رشوت کا الزام  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ، چیف جسٹس نے اعلیٰ افسران کو طلب کر لیا

خیال رہے کہ پرویز الٰہی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخلہ کی اجازت نہیں ملی تھی۔

پرویز الہیٰ پر دو ارب نوے  کروڑوں  کی  ادائیگی کے عوض ساڑے بارہ کروڑ رشوت کا الزام  ہے جبکہ مقدمہ میں محمد خان بھٹی اور مونس  الٰہی  شریک ملزمان ہیں۔