انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ، چیف جسٹس نے اعلیٰ افسران کو طلب کر لیا

Apr 14, 2023 | 10:08:AM
انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ، چیف جسٹس نے اعلیٰ افسران کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس نے اعلیٰ افسران کو آج طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں پنجاب کے انتخابات کیلئے فنڈز نہ دینے پر سیکرٹری خزانہ،گورنر اسٹیٹ بنک اور اٹارنی جنرل آج چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہونگے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی گیارہ بجے ہی چیمبر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گجرات پولیس کا چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پھر چھاپہ

عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح ہیں، گورنر اسٹیٹ بنک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔