پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن،782 کلو منشیات ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نےمشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ اس دوران 782 کلو منشیات ضبط کی گئیں۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر منشیات کی روک تھام کیلئے پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں بری تعداد میں منشیات پکڑ لی جس کی مارکیٹ قیمت 235 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی چوری کیخلاف جگہ جگہ آپریشن ، کنکشن کاٹ دیئے گئے،مقدمات درج