بچے سکول جائیں گے یا نہیں۔۔فیصلہ آج ہو گا

Sep 13, 2021 | 11:07:AM
بچے سکول جائیں گے یا نہیں۔۔فیصلہ آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس آج ہوگی, کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال  کے حوالے سے تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا.

صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس دوپہر اڑھائی بجے ہوگی،کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں  تمام صوبائی وزرائے تعلیم ،محکمہ صحت کے افسران بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یہ تھی دوستی۔۔؟ بوائے فرینڈ سمیت 5 افراد نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  خیال رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ  پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر  تک بند رہیں گے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ    وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی  کار سوار لڑکی سے نازیبا حرکات۔۔پھر کیا ہوا جانیے!