پاکستان کو ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں شکست

Oct 13, 2022 | 15:42:PM
ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی
کیپشن: پاکستان ویمنز ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی۔

سری لنکن ویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رنز سے شکست دی۔ سری لنکن ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 122 رنز بنائے۔ نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایمن انور، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم 123 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ منیبہ علی 18، عمائمہ سہیل 10، سدرہ امین 9، عائشہ نسیم نے 2 رنزبنائے۔ بسمہ معروف 42 اور ندا ڈار 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2500 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ ویمنز کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی۔