پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں حیرت انگیز کمی

Oct 13, 2022 | 15:11:PM
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں حیرت انگیز کمی
کیپشن: ہونڈا اور ٹویوٹا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی فروخت میں  32%  کمی واقع ہوئی جبکہ ہونڈا اٹلس کی فروخت میں  29% کمی واقع ہوئی ہے۔

گاڑیوں کی فروخت کے رجحان میں بڑی  کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ بڑے کار ساز اداروں کی جانب سے پیداواری کٹوتیوں، ریکارڈ مہنگائی اور قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کار سازوں نے ستمبر 2022 میں مجموعی طور پر 10,953 گاڑیاں فروخت کیں، جس میں ماہ بہ ماہ (MoM) میں 6 فیصد اور سال بہ سال (YoY) میں51% کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔