’’پاکستان جیتا تو سیگریٹ چھوڑ دوں گا‘‘

Nov 13, 2022 | 11:05:AM
’’پاکستان جیتا تو سیگریٹ چھوڑ دوں گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل معرکہ آج ہوگا ،فائنل سے پہلے کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ،سوشل میڈیا پر طرح طرح کے میمز کی بھر مار۔

اگر مگر سے فائنل تک کا سفر  کرنے والی پاکستانی ٹیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پر میمز بناتے ہوئے کسی نے لکھا اگر پاکستان فائنل جیت گیا تو سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے تو کسی نے لکھا پشاور میں ورلڈ کپ نظر آگیا ہے۔

 
ایک مداح نے 1992 کے ورلڈ کپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بہت جلد بابر اعظم کے ہاتھ میں بھی ورلڈ کپ ہوگا۔کسی نے لکھا ان شاء اللہ پاکستان جیتے گا اور ورلڈ کپ کی ٹرافی وطن آئے گی۔

ویسٹ انڈین کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹر برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برائن لارا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن میری خواہش ہے کہ اس بار  ورلڈکپ ایشیا میں جائے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے گراؤنڈ کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے فائنل کے لیے انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری قرار  دیا ہے۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میلبرن کے گراؤنڈ کے طول و عرض کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم بہترین ہے لیکن مومینٹم پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستانی ٹیم صحیح وقت پر اپنے عروج پر ہے لیکن چونکہ میلبرن کی باؤنڈریز لمبی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ پاکستان ٹیم کو آج اسکوائر آف دی وکٹ کھیلنے پر مجبور کرے گا جہاں کی باؤنڈریز بڑی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج دوپہر ایک بجے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔