مون سون سیزن سے قبل تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں:وزیرِ اعظم کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں رواں برس مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد: 13 مئی 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 13, 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں وزیرِ اعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی… pic.twitter.com/5ntvmCYL5Q
ملاقات میں وزیراعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی تنصیب، پیشرفت اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں اور خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،کابینہ کے 4 وزرا احتجاجاً مستعفی
انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ ممکنہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹا جا سکے اور انسانی جانوں و املاک کے نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔