ایران امریکا میں بڑھتی کشیدگی!عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھونچال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی تجارتی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ 107 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر عالمی منڈی میں اماراتی خام تیل مربان کے سودے بھی 106 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں، ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے اور تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کا بڑا بوجھ: حکومت نے 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کرلیے
دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔