اتوار کو با رش ہو گی یا نہیں؟محکمہ مو سمیات نے بتا دیا

Mar 13, 2021 | 20:47:PM
اتوار کو با رش ہو گی یا نہیں؟محکمہ مو سمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اتوار کے روز پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار،میانوالی سیالکوٹ،گوجرانوالہ،نارووال، گجرات،  سرگودھا،فیصل آباد اور لاہور میں بھی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور ، کوہستان، بٹگرام ، چترال ،دیر، مالاکنڈ،سوات،تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اورموسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک رہے گا،  بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی یہی صو رتحال رہے گی جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،  بعض مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔