صرف 100 روپے کے تنازعے پرشوہر نے بیوی کو گولی ماردی

Jul 13, 2026 | 19:07:PM
صرف 100 روپے کے تنازعے پرشوہر نے بیوی کو گولی ماردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی میں صرف100روپے کے تنازعہ پرشوہر نے بیوی کو گولی ماردی۔ 

راولپنڈی کی خاتون خیبرپختونخوا میں سسرالیوں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بن گئی،متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا،متاثرہ خاتون تین بچوں کی ماں ڈھوک کالا خان کی رہائشی ہے،شادی فقیر آباد خانپور میں ہوئی ہے۔
 متاثرہ خاتون ارم شہزادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوہر نے  جھگڑے  تشدد کے بعد گولی مار دی ،صرف 100 روپے کا دہی منگوانے پر تنازع شروع ہوا ، متاثرہ خاتون ارم شہزادی کے مطابق شوہر نے بدترین تشدد کیا۔ 
ارم شہزادی کے جسم پر تشدد اور گولی لگنے کے واضح نشانات دیکھے جاسکتے ہیں،زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا خاتون نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔

 تھانہ خانپور پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر ملزم اشفاق احمد وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا ہے،واقع کا مقدمہ درج کیا گیا گیا ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اسلام آباد کے مائنڈ رہیب سنٹر میں مبینہ تشدد سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا