آئی ایم ایف قرض معاہدہ ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا امکان

Jul 13, 2023 | 15:19:PM
آئی ایم ایف نے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے معاشی شرح نمو میں اضافے کی توقع ظاہر کردی۔  آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی 25.9 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی ایم ایف نے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے معاشی شرح نمو میں اضافے کی توقع ظاہر کردی۔  آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی 25.9 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق گذشتہ برس مہنگائی کی شرح 29.6 فیصد تھی جبکہ رواں سال معاشی شرح نمو میں اضافے کا امکان ہے۔ رواں سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہ سکتی ہے جبکہ گذشتہ برس معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد رہی 

مزید پڑھیں: منی پور تشدد پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث نے مودی کو مشکل میں ڈال دیا

رواں برس بے روزگاری میں بھی کمی کا امکان ہے۔ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد بھی رہ سکتی ہے جبکہ گذشتہ برس بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔

 رواں برس مالیاتی خسارہ 7.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔