دبئی میں  پیٹرول سستا،  کرایوں میں کمی کا اعلان

Jan 13, 2023 | 21:29:PM
 پیٹرول سستا،  کرایوں, کمی , اعلان,متحدہ عرب امارات
کیپشن: پیٹرول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پیٹرول سستا ہو گیاجس کے بعد روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار عادل شاکری کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹیکسیوں کے کرائے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یہ فیصلہ پیٹرول کے نرخوں میں کمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیول اور ٹرانسپورٹ کی لاگت کو مدنظر رکھ کر ٹیکسیوں کے کرایوں میں کمی بیشی کی جاتی ہے۔

ٹیکسی میں ان دنوں ایک کلو میٹر کا کرایہ 2 درہم 19 فلس ہے، جو 0.22 درہم کم ہو کر ایک درہم 97 فلس ہوگیا ہے، اتھارٹی سواریوں کی ضروریات اور ان کے مطالبات کا ہمیشہ دھیان رکھتی ہے، ہر دو ماہ بعد ٹیکسیوں کے کرایوں پر نظرثانی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈے نہیں اب چوزے ملیں گے، راشن کارڈپر خصوصی رعایت

دوسری جانب  پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ایل سیز نہ کھلنے کا معملہ انتہائی پیچدہ صورتحال اختیار کر گیا اور ملک میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد یقینی بنانے کیلئے پٹرولیم ڈویژن سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادلوں کی انٹری،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

 بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولے جانے کے باعث اجناس، صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال کیساتھ تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی تعطل کا شکار ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق 4 بینکوں نے رواں ماہ کے آخر میں پٹرول کی درآمد کے لئے اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یا د رہے کہ   روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے، روس اور پاکستان کے مابین 18تا20جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے پاگیا،روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد 17جنوری کو پاکستان پہنچے گا،وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن ،صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

 روسی سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔

 پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قراردیدی،انٹرگورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کے طریقہ ہائے کاربھی طے کیا جائے گا،روسی وفد 80سے زائد افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔