اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پہچان رکھنی ہے کون اپنا اور کون پرایا:نواز شریف

Dec 13, 2025 | 12:46:PM
اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پہچان رکھنی ہے کون اپنا اور کون پرایا:نواز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، ہم نے پہچان رکھنی ہے کون اپنا اور کون پرایا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کر کے خوشی محسوس ہوئی ہے اور یہ بات باعثِ اطمینان ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

ن لیگی صدر کا کہنا تھا  کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرے، تمام امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دیے جائیں گے، چاہے الیکشن قومی ہوں یا صوبائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لیے آئیں گے لیکن پارٹی کو اپنے اور پرائے میں فرق رکھنا ہوگا اور اپنے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی، پارٹی اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے امیدواروں کو مکمل میرٹ پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیردفاع سے اختلافات،بڑی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

نواز شریف نے کہا کہ سیاسی فضا بہت اچھی ہے، اسی لیے انتخابی نتائج بھی بہتر آنے چاہئیں لیکن امیدوار کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے فنڈز ملنے چاہئیں اور اس حوالے سے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بات کریں گے۔