پولیو کے  خاتمے کیلئے مہم کا آغاز صحتمند مستقبل کی جانب اہم قدم ہے:بلاول بھٹو

Apr 13, 2026 | 14:01:PM
پولیو کے  خاتمے کیلئے مہم کا آغاز صحتمند مستقبل کی جانب اہم قدم ہے:بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم ملک کے مستقبل کے لئے ایک اجتماعی خطرے کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انسداد پولیو مہم نے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مہم کا آغاز صحت مند مستقبل کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کی وجہ سے جنم لینے والے پولیو کے مرض کو صرف شعور سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،گرمی اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود خدمات انجام دینے والے انسداد پولیو مہم کے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری! پاکستان میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی گرگئی؟