عوام کیلئے خوشخبری! پاکستان میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی گرگئی؟

Apr 13, 2026 | 12:37:PM
عوام کیلئے خوشخبری! پاکستان میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی گرگئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی کمی کے بعد 7 ہزار 934 روپے پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کا صدمہ، 8 طلبہ کی خودکشی، 5 لڑکیاں شامل