خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں میں نمایاں اضافہ 

Apr 13, 2026 | 13:21:PM
خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں میں نمایاں اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں خلیجی ممالک کے فضائی آپریشن میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے بعد کویت، بحرین اور امارات نے بھی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بحرین، کویت اور قطر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں سے نجات؟ حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے خلیجی ممالک کے لیے دوطرفہ 25 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ اسی طرح کراچی سے 28، اسلام آباد سے 18، پشاور سے 8، کوئٹہ سے 4، ملتان سے 6 جبکہ فیصل آباد سے 4 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں بہتری کے باعث مسافروں کو سفری سہولیات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔